وڈھ کشیدگی جاری ، گو لہ باری و فا ئرنگ ہلاک افراد کی تعداد 2ہوگئی

0
147

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں کشیدگی بدستور جاری ہے ۔اختر مینگل اور پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ شفیق مینگل کے فریقین میں گو لہ باری و فا ئرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 2ہوگئی ہے جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں۔

مینگل قبیلہ کے دو مسلح گروپس کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہی ہے۔

چار دنوں کے دوران گولیاں لگنے سے 2 افراد ہلاک ، خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

جبکہ دوسری جانب تحصیل وڈھ کی مین بازار گزشتہ چار روز سے مکمل طور پر بند ہے میڈیکل اسٹور اور کلینکس بھی بند ہیں شہر میں اشیاء خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔

فریقین کے درمیان فائرنگ سے قومی شاہراہ پر سفر بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

انتظامیہ جانب سے کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لئے ٹریفک کودونوں اطراف سے روک دی جاتی ہے جب صورتحال ایک آدھ گھنٹوں کے لئے نارمل ہو جاتا ہے تب ٹریفک کو دونوں اطراف سے کھول دیاجاتا ہے ۔

فریقین کے درمیان دونوں اطراف سے گزشتہ چار دنوں سے جاری فائرنگ کو روکھوانے کے لئے نہ انتظامی سطح پر اور نہ ہی قبائلی سطح پر کوئی پیش رفت نظر نہیں آ رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here