خاران : پنچائیت کی کوششوں سے حفیظ اللہ لوراجہ فیملی کے حوالے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے 14اگست کی رات گئے خاران شہر سے مسلح افراد کی ہاتھوں تشدد اور چادر و چار دیواری کی پامالی کے بعد اغواءہونے والے خاران کے نامور سیاسی و کاروباری شخصیت حفیظ اللہ لوراجہ ضلعی انتظامیہ خاران بازار پنچائیت خاران کے آل پارٹیز علمائے کرام وکلاءبرادری ہندوپنچائیت اور خصوصا سابق ایم پی ایز میر عبدالکریم نوشیروانی ثناءبلوچ سمیت رخشان ڈویڑن کے قبائلی عمائدین کی بھر پور کوششوں اور جدوجہد سے حفیظ اللہ لوراجہ طویل مذاکرات کے بعد واشک کے تحصیل بسیمہ سے باحفاظت بازیاب ہوگئے ۔

جنہیں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی کی سربراہی میں قافلے کی شکل میں خاران پہنچایا گیا ہے۔

واضع رہے حفیظ اللہ لوراجہ کی اغواءمیں ملوث لیویز محرر واشک کی گرفتاری کے بعد حفیظ اللہ لوراجہ کی بازیابی ممکن ہوا۔

Share This Article
Leave a Comment