حب میں کونسلر کی گرفتاری کیخلاف شدیدعوامی ردعمل ،آر سی ڈی شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کراچی پولیس کی جانب سے ایک کونسلر کی گرفتاری کیخلاف عوام نے احتجاجاًآر سی ڈی کوشاہراہ بلاک کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے حب چوکی کے علاقے صدر تھانے کے حدود لاسی روڈ میں گزشتہ شب چھاپہ مار کر کونسلر جعفر رند کو گرفتار کر لیا تاہم گرفتاری کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔کونسلر کی گرفتاری کے خلاف عوام نے احتجاجاً آر سی ڈی روڑ آمد و رفت کیلئے بند کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس بغیر لیڈی کانسٹیبل کے چادر چار دیواری کی تقدس کو پامال کرتے ہوئے کونسلر جعفر رند کے گھر میں داخل ہوا اور بھوتانی گروپ کے سرگرم رکن اور کونسلر جعفر رند کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔

تاہم جعفر رند کی فیملی کا کہنا ہے حب شہر میں کراچی پولیس کی انٹری اور گرفتاری کے باوجود صدر پولیس حب خواب خرگوش کے نیند میں مبتلا ہے۔ انکی غفلت کی وجہ سے کراچی پولیس آئے روز حب میں چھاپہ مار کارروائی کرکے شہریوں کو گرفتار کرکے لے جاتی ہے۔

دریں اثنا کرنسلر جعفر رند کی گرفتاری کے خلاف مین آرسی ڈی روڈ بھوانی کے مقام گزشتہ شب سے بند کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment