تربت : اشتعال انگیز تقریرومذہبی تفرقہ پھیلانے پر ملّا اعجاز کیخلاف مقدمہ درج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں مذہبی پھیلانے اوراشتعال انگیز تقریر کرنے پر ملّا اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کرلی گیا ہے۔

تربت شہر کے صلالہ بازار کے جامع مسجد میں گزشتہ جمعہ کو ملّا اعجاز نامی خطیب نے اشتعال انگیز تقریر کی اور ذکری کمیونٹی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا جسکی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے خطیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملّا اعجاز احمد نے ذکری کمیونٹی کو چیلنج کیا، ذکری اور نمازی کے درمیان تفریق و تعصب ابھارنے کی کوشش کی، براہ راست لڑنے جھگڑنے کی دھمکیاں دیں جس سے ذکری کمیونٹی میں خوف و حراس پھیل گیا ہے اور کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر چاک کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

واضع رہے کہ مذکورہ خطیب نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اسلام ایک فوج ہے اور عالم وملا اس کے جنرل وکرنل ہیں۔

انہوں نے اپنی اشتعال انگیز تقریر میں ذکریوں کو دھمکی دیتی کہ وہ باز آجائیں ۔

یاد رہے کہ رواں مہینے 5اگست کو توہین رسالت کے ایک جھوٹے الزام میں ایک اسکول ٹیچر رئوف برکت کو قتل کردیا گیا تھا اور اس قتل کیخلاف جب روشن فکر لوگ سڑکوں پر آئے احتجاج کیاتو مذہبی حلقوں نے انہیں بھی اسلام دشمن قرار دیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment