وڈھ میں حالات پھر کشیدہ، راکٹ فائرسے بچی زخمی

0
113

بلوچستان کے علاقے وڈھ میں حالات پھر کشیدہ ہوگئے ۔

ایک گھر میں راکٹ گرنے سے ایک بچی زخمی ہوگئی ۔

راکٹ گرنے اور حالات پھر کشیدہ ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال ہوگئی ہے ۔

گذشتہ روز وڈھ میں کشیدگی کا دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی کلی حاجی پیر محمد میں حیات خان نامی شخص کے گھر میں راکٹ گرنے سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔

مکینوں نے فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ زخمی کو اسپتال پہنچایا جائے۔

مقامی ذرائع کے مطابق وڈھ میں تین گھنٹوں سے جاری فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر کیلئے رک گیا تھا لیکن اب دوبارہ کچھ وقفے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

فریقین میں دوبارہ تصادم کے خطرے کے باعث مقامی آبادی انتہائی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

انہوں نے عمائدین سے جنگ بندی روکنے کی استدعا کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here