خاران و خضدار میں جبری گمشدگیوں کیخلاف اہلخانہ کا روڈ بلاک احتجاج

0
151

بلوچستان کے علاقے خاران اور خضدار میں جبری گمشدگیوں کیخلاف اہلخانہ وعلاقہ مکینوں کی جانب سے روڈ بلاک احتجاج جاری ہے ۔

خاران سے گزشتہ شب پاکستانی فورسز کی جانب سے گھر میں گھس کر اغواء ہونے والے سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت حفیظ اللہ لوراجہ کی اغوا اور چادر و چار دیواری کی پامالی کیخلاف خاران کے تاجر برادری اور سیاسی رہنماؤں کا چیف چوک پر دھرنا جاری ہے۔

دوسری جانب خضدار سے فورسز ہاتھوں لاپتہ فضل یعقوب اور شمس بلوچ کے اہلخانہ نے مین آر سی ڈی روڈ کو بمقام سنی ایریا سے بند کرکے انکی بحفاظت بازیابی کے کئے احتجاج کر رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ شب ڈیڈھ بجے کے قریب فضل یعقوب کو خضدار میں ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا جبکہ ایک روز قبل ان کے ایک رشتہ دار شمس بلوچ کو بھی لاپتہ کر دیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق پولیس ایف آر درج کرنے کے بجائے انھیں ڈرا دھمکاکر رہی ہے۔

انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی ایف آئی آر درج کر کے جلد سے جلد ان کی پیاروں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here