بلوچستان دارلحکومت کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق نیو کچلاک بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
دکی کی سب تحصیل تلا کے علاقے سانگھوڑی مٹورخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دوست محمد سلارزئی حمزازئی نامی ایک شخص زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ معمولی تلخ کلامی پر ہوئی ہے۔
لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔