بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت مراد ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب فورسز نے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ دازن کے مقام چھاپہ مارکر نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔
دوسری جانب گوادر میں ایک پھندہ لگی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گوادرکے مضافاتی علاقے شنکانی درمیں سیٹھ اوغان کے گند کی فیکٹری کی قریب ایک شخص کی درخت سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
کہا جارہا ہے مذکورہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی ہے لیکن ابھی تک ہی کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ خودکشی کیس ہے کا قتل ہے ۔
پولیس نے لاش کواپنے تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاہے ۔
مقتول کے جیب میں شناختی ڈاکومنٹ نہ ہونے کے باعث تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔