کوئٹہ وخضدار سے 2 نوجوان فورسز ہاتھوں لاپتہ ،پسنی میں ایک شخص قتل

0
348

بلوچستان کے دالحکومت کوئٹہ اور خضدار سے 2 نوجوان فورسز ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوگئے جبکہ پسنی میں ایک شخص کوقتل کردیا گیا۔

سنگرنیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب کوئٹہ میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں نے شارجہ ہوٹل سے ایک طالب کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت کمبر بلوچ ولد محمد کریم کے نام سے ہوگئی ہے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ تعلق رکھتاہے اورایف ایس سی کا طالب علم ہے ۔

اسی طرح شب رات گئے فورسز نے خضدار سے ایک اور طالب علم کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کانشانہ بنایا۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت کامران ولد سومر خان کے نام سے ہوگئی ہے جس کا تعلق خضادر کے علاقے مولہ سے بتایا گیا ہے اور وہ میٹرک کا طالب علم ہے ۔

دریں اثناضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے ۔

پسنی سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کوسٹل ہائی وے سے ملحق پسنی کے مضافاتی علاقے شتنگی میںکوشتنگی ہوٹل میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا ہے ۔

قتل ہونے والے شخص کی شناخت عبدالصمد کے نام سے ہوگئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر شتنگی ہوٹل میں قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہوٹل میں عبدالصمد ولد براہیم ساکن کنڈاسول نامی شخص کا گلا کاٹ کر اُس کا قتل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here