منگچر،حب و بیلہ میں فورسز کی فائرنگ ودیگر واقعات میں 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے منگچر میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ بیلا اور حب میں 2 مختلف حادثات وواقعات میں خاتون وبچہ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

قلات کے علاقے منگچر میں ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک خانہ بدوش ہلاک ہوگیا۔

ہفتے کی شب قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے فورسز ایف سی کے کیمپ پر حملہ کردیا۔

واقعہ کے بعد ایف سی نے آبادی کی طرف شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قریب خیموں میں رہنے والا ایک شخص گولی کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔

مقتول کی شناخت حاجی روڈ پر رہائش پذیر خیمہ زن عبدالنبی ولد کبڑی خان قوم سرمستانی خانہ بدوش کے نام سے ہوا ہے۔

بیلا نامیں معلوم مزدہ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون موقع پر ہلاک ،ایک 19 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگیا۔

ہفتہ کے روز آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ بیلا کے مقام پر نامعلوم مزدہ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون( م) زوجہ ممتاز قوم خاصخیلی ساکن پیپرانی موقع پر ہلاک جبکہ ایک 19 سالہ خاتون( ح) دختر ماموں شدید زخمی ہوگئیں اور موٹر سائیکل ڈرائیور ممتاز ولد ماموں معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔

جائے وقوع سے نامعلوم مزدہ ٹرک سمیت حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

علاہ ازیں حب کے علاقہ بلوچ کالونی میں شادی کی تقریب کے لئے شامیانے لگانے کے دوران مکان کے چھجا کا بھاری سلپ پلستر گرنے سے بچہ ہلاک نعش اسپتال منتقل کردی گئی۔

ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکردی گئی۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام کو حب کے علاقہ بلوچ کالونی میں شادی کے تقریب کے دوران شامیانے لگاتے ہوئے مکان کے چھجا کا بھاری سلپ اکھڑ کر نیچے کھڑے پانچ سالہ فواد ولد سلیم کے اوپر آگرہ جسکے نتیجے میں بچہ موقع پرہلاک ہو گیا۔

متوفی کی نعش غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کرنے اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment