حوران بلوچ کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیا جائے، ایچ آر سی پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے حقوق کی کارکن حوران بلوچ ہراساں کیے جانے کے الزامات سے پریشان ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے اس ہفتے کے شروع میں کوئٹہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ایک کارکن کے طور پر کام کرنے کے سلسلے میں ان کے والد کو دھمکیاں دیں۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی محافظ کے طور پر جانی والی حوران بلوچ کو خوف سے آزاد ہوکر اپنا کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ صوبائی حکومت ان کی اور ان کے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائے، الزامات کی تحقیقات اور قصور واروں کا احتساب کرے۔

Share This Article
Leave a Comment