حوران بلوچ کے گھر پاکستانی فورسز کاچھاپہ، والد کو دھمکیاں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی متحرک تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ریسرچ کوآرڈینٹر حوران بلوچ کےگھر پر گذشتہ شب پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں نے چھاپہ مارکر انکےوالد کو دھمکایااورا پورے فیملی کو ہراساں کیا۔

فورسز اہلکاروں نے حوران بلوچ کے والد کو دھمکی دی کہ اپنی بیٹی کو مسنگ پرسنز کے حوالے سےکام کرنے سے روکے ، نہیں تو نتائج برے ہونگے۔

حواران بلوچ کے گھر پر فورسز کے چھاپے کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسزنے کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حواران بلوچ اور انکے خاندان کوہراساں کرنا پرامن آوازوں پر قدغن لگانےکی مترادف ہےجسکی مذمت کرتےہیں اور حکومت سےواقعہ کی نوٹس لینےکامطالبہ کرتےہیں۔

واضع رہے کہ اس واقعہ کےردعمل پروی بی ایم پی کی طرف سے حواران بلوچ کاکوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس جاری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment