روہنگیا تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک،30 لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

روہنگیا اقلیت کے تارکین وطن کی ایک کشتی جمعرات کو خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 17 لوگ ہلاک اور تقریباً 30 لاپتہ ہیں۔

شوے یانگ میٹا فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری، بیارلا ، نے بتایا کہ گزشتہ اختتام ہفتہ میانمار کی مغربی ریاست راکھین کی بستی بتی ڈوئنگ سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں تقریباً 55 لوگ سوار تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ راکھین کے دار الحکومت ستوے کے قریب سمندر میں ہونے والے اس حادثے میں 8 لوگ ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کشتی ملائیشیا جا رہی تھی اور اس کی روانگی کا درست وقت اور کشتی ڈوبنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بیارلا نے کہا کہ پیر اور بدھ کے درمیان دار الحکومت نیپی ٹائو کے مغرب میں لگ بھگ 335 کلومیٹر پر ستوے کے ساحل کے قریب10 خواتین سمیت 17 لاشیں بازیاب ہوئیں۔

زندہ بچ جانے والے 8 لوگوں کو میانمار کی سیکیورٹی فورسز لے گئیں ۔

ریسکیو ٹیمیں اور عہدے دار لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment