بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فورسزکی چیک پوسٹ کے قریب پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے سٹال پر دستی بم حملے میں2پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق جوائنٹ روڈ پر فورسزکی چیک پوسٹ کے قریب پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم فروخت کرنے والے سٹال پرنامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں 3افراد کی شناخت جلال الدین، نجیب اللہ اور سردار ولی کے نام سے ہوگئی جبکہ ایک خاتون سمیت 6 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اورسیکورٹی فورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واضع رہے کہ ہرسال اگست کے مہینے میں پاکستانی یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم فروخت کرنے والے اسٹالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جن کی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔