واشک میں پاکستانی فوج کی رویے کیخلاف عوام کا احتجاج،شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے جھلوار میں پاکستانی سیکورٹی ادارے ایف سی کی رویے اوربلوچ گھروں کے اندر زبردستی داخل ہونے کے خلاف عوام نے احتجاجاً شاہراہوں کو بند کردیا۔

سنگر نیوزکو ملنے والی اطلاعات کے مطابق واشک کے مشرقی جانب پر واقع علاقہ جھلوار میں ایف سی نے جارحیت کرتے ہوئے بہت سے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا۔

کہا جاراہ ہے کہ ایف سی نے چھاپہ مارتے ہوئے بہت سے گھروں میں زبردستی داخل ہوکر توڑ پھوڑ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق برائے نام چھاپے کے دوران ایف سی نے گھروں میں موجود صندوقوں اور الماریوں کو توڑ کر عورتوں کے کپڑوں کو بھی منتشر کردیا۔ جس کے خلاف جھلوار کے علاقہ مکینوں نے احتجاجاً گھروں سے نکل کر شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

عوامی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کا سلسلہ متاثر رہا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی آپریشن یا چھاپے کے بہانے آئے روز گھروں میں زبردستی گھس جاتی ہے اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتاہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں، عورتوں کو جبراً اٹھاکر اغوا بھی کیاجاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment