بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی بچہ سمیت ہلوک کردیئے گئے۔
جب کہحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس مندوخیل آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میاں بیوی اور انکے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ عبدالخالق اپنی بیوی اور چار سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ مندوخیل آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے، تاہم متعلقہ پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔