بلوچستان یونیورسٹی میں تصادم ،درجنوں طلبا زخمی، یونیورسٹی بند

0
472

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میںبلوچستان یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم سے درجن سے زائد طلبا زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزبلوچستان یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں درجن سے زائد طلبہ زخمی ہوگئے۔

زخمی طلبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تصادم بی ایس او اور پی ایس او کے درمیان ہوا۔

رجسٹرار کے مطابق واقعہ کے بعد بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جامعہ بلوچستان کے بوائز ہوسٹل رات گئے خالی کرالیے گئے۔

ذرائع کا کہناہے کہ رات گئےہوسٹل خالی کرانے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here