مردم شماری میں بلوچستان کی 75لاکھ آبادی کم گنی گئی،اسلم بھوتانی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

گوادر لسبیلہ سے پاکستان کے قومی اسمبلی کے آزادرکن اسلم بھوتانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم دکھانے سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ہے لیکن کیا کیا جائے کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نے اُسے تسلیم کرلیا ہے اور اگر وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آبادی کو کم کرنے کے عمل کو درست قرار نہیں دیتے تو شاہد اس طرح نہ ہوتا انھوں نے کہاکہ 64لاکھ آبادی کم کر نا اور کراچی کی 70لاکھ آبادی بڑھانے سے بھی بلوچستان کے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ اس عمل سے بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں اور بلوچستان کے عوام میں کل شام سے ایک بے چینی پائی جارہی ہے۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں بلوچستان کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اور یہ معاملہ اب عدالت میں چلا جائے گا کیونکہ اس عمل سے بلوچستان کے عوام خوش نہیں ہیں کیونکہ دو کروڑ 19لاکھ سے بہ یک جنش قلم بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 66لاکھ پر لاکر کھڑا کردیا گیا اس حوالے سے ناانصافی ہوئی ہے اور بلوچستان کی آبادی میں 75لاکھ کی کٹوتی اور دوسرے بلوچستان کے ایک شہر کو 70لاکھ آبادی بڑھا کر دینے کے بعد بلوچستان کے عوام یہ تاثر لے رہے ہیں کہ ہماری آبادی دوسرے صوبے کو منتقل کر کے کسی اور کو خوش کیا گیا ہے اور چونکہ بلوچستان کے لوگ کمزور ہیں اس لیئے ہمارے ساتھ یہ ناانصافی کی گئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment