کوئٹہ میں لڑکی سمیت 2 افراد قتل،مستونگ میں روڈ حادثہ،ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیاہ کاری کے الزام میں لڑکی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے کلی زریں میں مسمی لطیف اور مسمی بابل ولد عبدالحکیم قوم جتک نے فائرنگ کرکے اپنی بہن بنام گل بخت دختر عبدالحکیم قوم جتک بعمری 18۔20 سال سکنہ کلی زرین اور احمد علی ولد صوبہ خان قوم جمالی سکنہ کلی زرین کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر جنگل کراس کے قریب تیز رفتارمزدا بس نے ایک موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عبدالباسط ساکن زیارت ہلاک ہو گیا۔

نعش کو ضروری کارروائی کے لیے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment