بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے نذر آباد اور تربت میں دو مختلف واقعات میں ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری نذر آتش کرنے سمیت ایک نوجوان کولاپتہ کردیا گیا ہے ۔جبکہ حب سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ضلع کیچ کے علاقے نذر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے روڈ بنانے والے ایک کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق نذر آباد سے ملک آباد روڈ بنانے والی کمپنی کے مشینری کو نظر آتش کیا گیا۔
واقعہ کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے ناکہ بندی کرکے مزید چیکنگ شروع کردی ہے ۔
دوسری جانب ضلع کیچ مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سیف بلوچ ولد امیت کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے سیف بلوچ کو فورسز نے ایک اگست کو تربت کے علاقے آبسر میں ان کے کریانہ کی دکان سے حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔
انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیف بلوچ کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
دریں اثنا حب ندی میں منگھو پیر مدرسہ کا طالب نہاتے ہوئے گہر ے پانی میں ڈوب گیااور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا نہ۔
ایدھی بحری ٹیم اور نیوی کے خوطہ خور آج صبح ریسکیو آپریشن شروع کریں گے۔جبکہ حب ڈیم کینال سے ایک اورنامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی ہے۔
لاش کواسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر ایدھی رضاءکاروں نے گزشتہ روز منگھو پیر روڈ نورانی ہوٹل حب کینال سے ڈوبی ہوئی ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کےلئے اسپتال منتقل کردیا تاہم شناخت نہ ہونے کے باعث ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی ریفر کردیا گیا ۔