لبنان : پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی گروپوں میں جھڑپیں،درجنوں ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

جنوبی لبنان میں قائم عین الحلوہ کیمپ میں 50 ہزار سے زیادہ پناہ گزین رہ رہے ہیں ۔ وہاں جھڑپوں کا آغاز اتوار کے روز عباس کی فتح پارٹی اور اسلام پسند گروپوں جندالشام اور شباب المسلم کے درمیان شدید جھڑپوں سے ہوا ۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی پارٹی الفتح نے الزام لگایا ہے کہ اسلامی عسکریت پسندوں نے اتوار کے روز پناہ گزین کیمپ میں الفتح کے ایک فوجی جنرل ابو اشرف المروشی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

جھڑپوں کے متعدد واقعات کے بعد، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں، میقاتی نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو صورت حال کے بارے میں ٹیلی فون کیا۔

لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی نے ملک میں فلسطینی پناہ گزینوں کے سب سے بڑے کیمپ میں جاری ہلاکت خیز جھڑپیں بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر تشدد بند نہ ہوا تو فوج مداخلت کرسکتی ہے۔

عین الحلوہ ان 12پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے جو 1948 میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد لبنان میں فلسطینوں کے لیے بنائے گئے تھے۔ سن 1969 میں لبنان اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت لبنانی فوج کیمپوں میں داخلے سے گریز کرتی رہی ہے لیکن حالیہ خونی جھڑپوں کے بعد کئی لبنانی عہدے داروں نے اپیل کی ہے کہ فوج ان کیمپوں کا انتظام سنبھال لے۔

Share This Article
Leave a Comment