بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے لباچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آج بروزجمعرات صبح ساڑھے سات بجے کےقریب ہوا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اور فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔
حملے سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔