بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس اسٹیشن پردھماکا اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات سے4 افراد ہلاک ہوگئے۔
سنگر نیوز کو ملنے والی علاقائی ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں اسپنی روڈ پر پولیس اسٹیشن پر دھماکاہوا ہے ۔
دھماکے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شخص کے پاس بارودی مواد موجود تھا اور وہ پولیس ناکے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
ایس ایچ او خروٹ آباد کے مطابق لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں رئیسانی اور لہڑی قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اور نوابزادہ اسد اللہ خان کے صاحبزادے ہارون رئیسانی ساتھی سمیت جبکہ دولت خان لہڑی کے فرزند براہمدغ لہڑی موقع پر ہلاک ہوگئے ۔
واضع رہے کہ فائرنگ کا واقع سدا بھار ٹرمنل کے قریب پیش آیا ۔
فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔