منگچر میں فائرنگ ، معدنیات کی گاڑی تباہ ، ایک شخص ہلاک ،گوادر سے طالب علم لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے منگچر میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ معدنیات کی گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ۔دوسری جانب گوادر سے کمسن طالب علم فورسز ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہوگیا ہے ۔

خالق آباد منگچر کے علاقے زردغلام جان میں فائرنگ کے ایک واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حسین بخش ولد رحیم بخش قوم محمد شہی سکنہ زردغلام جان منگچر کے نام سے ہوگئی ہے ۔

لیویز فورس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور پر یہ واقعہ دشت مستونگ میں ایک قتل کے ردعمل میں پیش آیا ہے۔

دوسرے واقعہ میں خالق آباد منگچر میں سورو کے مقام پر قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد مسلح افراد نے پتھر سے لوڈ ٹرک نمبری C3576 پر فائرنگ کرکے ٹائر برسٹ کردیے جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی ۔

فائربریگیڈ گاڑی نے گاڑی میں لگی آگ بجھائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دریںا ثناگوادر میں پاکستانی فورسز نے ایک کمسن طالب علم کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے گئے کمسن طالب علم کی شناخت شاہد ولد عبدالحمید کے نام سے ہوگئی ہے ۔

فیملی ذرائع ذرائع کے مطابق فورسز نے 26جولائی کو شاہد کو جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment