انڈیا میں 3 سال کے دوران 13 لاکھ سے زائد خواتین کی گمشدگیوں کاانکشاف

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

انڈیا میں 3 سال کے دوران 13 لاکھ سے زائد خواتین کی گمشدگی کاانکشاف ہوا ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ خواتین کےاتنی بڑی تعداد میں لاپتہ ہونے کے واقعات میںمدھیہ پردیش سر فہرست ہے ۔

بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے پارلیمان میں پیش کردہ اس رپورٹ نے خواتین کے حوالے سے تشویش ناک صورت حال کو اجاگر کیا ہے۔ ملک میں جرائم کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو(این سی آر بی) کے فراہم کردہ اعدادو شمار کی بنیاد پر وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سال 2019 ء سے 2021 ء کے درمیان بھارت میں 13.13 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہوگئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کی لاپتہ ہونے والی خواتین کی تعداد 10 لاکھ 61 ہزار 648 تھی جب کہ 18سال سے کم عمر کی دو لاکھ 51 ہزار 430 لڑکیاں بھی لاپتہ ہوگئیں۔

رپورٹ میں ملک گیر سطح پر لاپتہ ہونے والی خواتین کی تعداد بھی دی گئی ہے۔ اس کے مطابق سب سے زیادہ یعنی ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو اسی خواتین مدھیہ پردیش سے لاپتہ ہوئیں۔ بی جے پی کی حکومت والی اس وسطی ریاست سے تین سال کے دوران 18سال سے کم عمر کی اڑتیس ہزار دو سو چونتیس لڑکیاں بھی لاپتہ ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کی حکومت والی ریاست مغربی بنگال دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں لاپتہ ہونے والی خواتین اور 18 برس سے کم عمر کی لڑکیوں کی تعداد بالترتیب ایک لاکھ چھپن ہزار نو سو پانچ اور چھتیس ہزار چھ سو چھ تھی۔ اقتصادی لحاظ سے بہتر ریاست مہاراشٹر میں ایک لاکھ ستاسی ہزار چار سو خواتین اور 18برس سے کم عمر کی تیرہ ہزار تینتیس لڑکیاں لاپتہ ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر سے سال 2019 سے 2021 کے درمیان نو ہزار سات سو پینسٹھ خواتین لاپتہ ہو گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر سے سال 2019 سے 2021 کے درمیان 9ہزار سات سو پینسٹھ خواتین لاپتہ ہو گئیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر سے سال 2019 سے 2021 کے درمیان نو ہزار سات سو پینسٹھ خواتین لاپتہ ہو گئیں۔ ان میں 18 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کی تعداد آٹھ ہزار چھ سو سترہ اور 18برس سے کم عمرکی لڑکیوں کی تعدادایک ہزار ایک سو اڑتالیس تھی۔

Share This Article
Leave a Comment