امریکا کا تائیوان کو 34کروڑ ڈالر سے زائد کی عسکری امداد دینے کا اعلان

0
134

امریکا نے تائیوان کے لیے اپنی امداد بڑھاتے ہوئے 35 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی عسکری امداد کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ اس دفاعی پیکج میں دفاعی تنصیبات کے ساتھ ساتھ فوجی تعلیم و تربیت بھی شامل ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اس اعلان میں ہتھیاروں اور دیگر آلات کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم میڈیا اداروں نے کچھ نامعلوم ذرائع عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس امداد میں پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم، چھوٹے ہتھیار اور دیگر آلات شامل ہوں گے۔

اس اعلان پر چین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے جو ضرورت پڑنے پر تائیوان کو طاقت کے ذریعے چین کے ساتھ ملانے کا کئی مرتبہ برملا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ امریکا کو تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر دینی چاہیے اور ایسے نئے عوامل پیدا کرنا بند کر دینے چاہئیں جو تائیوان میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

امریکا تائیوان کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کرتا جس کے صرف 13 سفارتی اتحادی ہیں لیکن جزیرے کے حوالے سے چین کے بڑھتے ہوئے جارحانہ موقف کو دیکھتے ہوئے اپنے تائیوان کے دفاع کو بڑھانے کی کوشش کی ہے جس میں جنگی طیاروں اور بحری جہازوں کی باقاعدہ دراندازی بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here