بلوچستان کے علاقے چاغی اور قلعہ سیف اللہ میںفائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
ضلع چاغی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ دوبچیاں زخمی ہوگئیں ۔
تحصیل چاغی انتظامیہ کے مطابق چاغی شیرعجب کے قریب بلانوشی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں گھریلو تنازعہ پر تصادم سے ایک عورت موقع پر ہلاک جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔
زخمیوں کو چاغی آر ایچ سی اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوہٹہ ریفر کردیا گیا۔
اے سی دالبندین کے مطابق حادثہ گھریلو تنازعہ پر پیش آیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔
دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ اول پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔