بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری کوچہ ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ثنااللہ ولد محبت خان ہرند زہری کے نام سے ہوگئی۔
زہری لیویز کے مطابق ثنا اللہ ہرند نورگامہ بازار سے اپنے گھر کندکاشمی سرآب کی طرف جارہے تھے کہ ڈانڈار کے ایریا میں پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ان کوہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لیویز نے لاش کو ہسپتال پہنچایا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کردیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔