بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے یونین کونسل نوکھجو شادینزئ کے ندی میں ایک ہی فیملی کی 25 لوگ دن کے 3 بجے سے لے کر اب تک لاپتہ ہیں ۔
جن میں بچے،مرد اور عورتیں شامل ہیں۔
اب تک ان کیلئے کوئی مدد نہیں پہنچی۔
دوسری جانب گوادر میں پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے جانے والے طالب علم کی شناخت جبار ولد حاجی اسلم کے نام سے ہوگئی ہے جسے گذشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دوعرہ گوادر کے موقع پر لاپتہ کیا گیا تھا۔
اہلیان گوادر نے طالب علم کی جبری گمشدگی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم گوادر کا دورہ کرتا ہے، جھوٹی وعدہ کرتا ہے ترقی دینے کی۔اور دوسری طرف ان کے ایجنسیز ایک طالب علم کو لاپتہ کر دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ وہ ترقی ہے جس کے بارے میں وزیراعظم بات کر رہا تھا کہ اب مزید نوجوان لاپتہ کر دیں گے ۔؟
اہلیان گوادر نے جبار کی بازیابی کے لئے آواز اُٹھانے کی اپیل کی ہے ۔