بلوچستان میں فائرنگ اوردیگر حادثات وواقعات میں 3خواتین اور4 بچیا ںسمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔
دارلحکومت کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک ہوگئے۔
نامعلوم مسلح افراد نے سیٹلائٹ ٹاؤن منٹی مارکیٹ کے قریب رکشے میں سوار افراد پر فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں رکشے میں سوار 2 خواتینہلاک جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
دوسری جناب صحبت پور میں پانی کے واٹر کورس میں 3 بچیاں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔
واقعہ صحبت پور کے علاقے گوٹھ پیارا خان بگٹی میں پیش آیاجہاں پانی کے واٹر کورس میں گر کر تین معصوم بچیاں جان کی بازی ہار گئے ۔
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئ۔
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہونے کے باعث کچے مکانات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے جبکہ زین لوٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے چالیس سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
اسی طرح وڈھ کے علاقے گاسلیٹی کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
وڈھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کا نام محمد علی بتایا جا رہا ہے ۔
دریں اثنا جھل مگسی میں12سالہ بچی سیلابی ریلی میں ڈوب کرہلاک ہوگئ۔
جھل مگسی کے علاقے پتری میں بارہ سالہ خالدہ بنت محمد رفیق لاشاری سیلابی ریلے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئی۔
مقامی لوگوں نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔