پاکستان میں آزادی صحافت حوالے امریکا کا اظہارتشویش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان میں حکومتی ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ڈس انفارمیشن کے حوالے سے نیا بل سامنے لایا گیا ہے جس پر پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

گذشتہ روز امریکا نے بھی پاکستان میں آزادی صحافت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

اس سلسلے میں گذشتہ روزامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نےکہا تھا کہ آزاد پریس کسی ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں پاکستان میڈیا الیکٹرونک ریگو لیٹری اتھارٹی یا پیمرا کے ایک نئے بل کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان پٹیل نے کہا ” یہ درست ہے کہ ہم معمول کے مطابق دنیا بھر میں متعلقہ تمام لوگوں سے جن میں پاکستان کے عہدیدار بھی شامل ہیں، آزادئ صحافت کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور زور دیتے ہیں کہ آزاد پریس اور معلومات کے حامل شہری کسی بھی ملک اور اس کے جمہوری مستقبل کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔”

Share This Article
Leave a Comment