میرے ابو رمضان بلوچ کی گمشدگی کو13 سال ہوگئے، علی حیدر

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

لاپتہ محمد رمضان بلوچ کے بیٹے علی حید ر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرے ابو محمد رمضان کی جبری گمشدگی کو آج 13 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا ہے جو جبری طور پرلاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ابو کی بازیابی کیلئے میری فیملی گزشتہ 13 سالوں سے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔وائس فار بلوچ مسنگ کا کوئٹہ سے اسلام آباد تک طویل لانگ مارچ کیا جبکہ کوئٹہ کی طویل احتجاجی دھرنے میں محمد رمضان کی بیٹی شریک رہیں ۔

علی حیدر نے مزید لکھا ہے کہ انہوں نے احتجاج کے تمام تر جمہوری ذرائع استعمال کیے ہیں لیکن 13 سال گزرنے کے بعد بھی اب تک میرے ابو کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 13سال میں نے میری فیملی نے کس درد اور کرب سے گزارے ہیں اسکا اندازہ شاید کوئی نہ لگا سکے۔

انہوں نے آخر میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکے ابو محمد رمضان کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں۔

یاد رہے کہ رمضان بلوچ کو 25 جولائی 2010 کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے اوتھل زیرو پوائنٹ سے جبری طور پرلاپتہکیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment