کیچ و آواران کے 2 نوجوان کراچی میں فورسز ہاتھوں جبراً لاپتہ

0
145

بلوچستان کے ضلع کیچ اور ضلع آواران سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسزو خفیہ اداروں نے کراچی میں حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

سنگر کو ملنےو الی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نماز عشا کہ بعد پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہرکراچی میں آغا خان ہسپتال کے قریب پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے کارندے ڈیتھ اسکواڈنے ایک نوجوان کو اٹھانے کے بعد لاپتہ کردیا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔

لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت طفیل ولد شیر محمد سکنہ مند ضلع کے نام سے ہوگئی ہے ۔

جبکہ دوسری جانب خفیہ اداروں کے اہلکاروں اور ڈیتھ اسکوائڈ نے مشکے پروار کے رہائشی نوجوان ملک دینار ولد محمد اقبال کو دو روز قبل مرشد ہسپتال سے حراست میں لیکر جبری طورپرلاپتہ کردیا تھا ۔

ملک دینار کی تا حال کسی قسم کی کوئی خیر خبر نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here