زیارت : نو منتخب کونسلر اغوا، لواحقین نے احتجاجاً شاہراہ بلاک کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے زیارت کے علاقے سے نا معلوم مسلح افراد نے ایک نومنتخب کونسلر کو اغوا کر لیا جس کے خلاف اس کے رشتہ داروں اور اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں نے زیارت کوئٹہ روڈ کو احمدون کراس پر احتجاجاًبلاک کردیا۔

روڈ بندش سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے اور سڑ ک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تنگیان سے نامعلوم مسلح افراد نومنتخب کونسلر مصطفی کو اغوا کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے۔

مظاہرین کا مطالبہہے کہ کونسلر کو فوری طور پر بازیاب کرایا جا ئے۔

رودبندش سے ٹرانسپورٹروںاور مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment