کوہلو میں محکمہ ریونیو کی نیلام سرکاری گاڑیاں و زمینیں فروخت

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ ریونیو کی نیلام سرکاری گاڑیاں اور زمینیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایک آفسیر نے سرکاری زمین جو محکمہ ریونیو ریکارڈ میں سرکار کی پراپرٹی ہے جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر سے ملکر مذکورہ آفسیر نے سرکاری زمین ذاتی ریکارڈ پر چڑھا کر درمیان میں ایک ایجنٹ کو رشوت دیکر سرکاری زمین فروخت کرڈالی۔

جبکہ دوسری جانب ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ سابق دور حکومت میں ڈپٹی کمشنر کو ایک ایمبولینس سرکاری فراہم کی گئی تھی جو وقت گزرنے کے ساتھ مذکورہ آفسیر نے کوئٹہ لیول پر ریکارڈ مسخ کرکے گاڑی کو ایمبولینس سے پک اپ کی صورت میں بنا کر ذاتی گاڑی ظاہر کررہا ہے۔ جسکے تمام تر تصویریں اور گاڑی ریکارڈ پر موجود ہیں مگر حکام بالا کے آفیسران ان معاملات سے بے خبر ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ لیویز کے سرکاری موٹر سائیکل اسلحہ ذاتی دوستوں اور رشتےداروں میں بانٹ دی گئی ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کرانے والوں کو بھاری انعام سے نواز کر انہیں خاموش کرایا جائے گا ۔

Share This Article
Leave a Comment