پشاور میں پاکستانی سیکورٹی فورسز پرخودکش حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکورٹی فورسز کی گاری پرخودکش دھماکا ہوا ہے ۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیںلیکن جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ خودکش دھماکا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ اس میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق خود حملہ آور نے خود کو گاڑی سے ٹکرا کر دھماکے سے اڑالیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ریسکیو ادارے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں۔

حیات آباد پشاور کے پوش علاقوں میں سے ایک ہے جہاں پولیس چوکی کے ساتھ ساتھ ہسپتال اور سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

یہ ابتدائی خبر ہے تفصیلات آنے پر شامل کئے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment