بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ہے ۔
ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت تنویر ولد علی بیگ جتک کے نام سے ہوگئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں گولہ چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے باہر بیٹھے نوجوان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو زخمی حالت میں ڈیرہ مراد جمالی کے اسپتال منتخب کیا گیا لیکن وہاں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اسے لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ نوجوان کو لاڑکانہ لے جایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں دم توڑگئے ۔
نوجوان کی قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکا ۔
مزید تفتیش سٹی پولیس کررہی ہے ۔