بلوچستان کے علاقے مستونگ اورکوئٹہ میں فائرنگ اورٹیوب ویل میں گرنےکے دو حادثات و واقعات میں ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ضلع مستونگ میںکھڈکوچہ کنڈعمرانی میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
لیویز کے مطابق علی اکبر ولد محمد اکبر شاہوانی کو انکے گھر واقع کھڈکوچہ کنڈعمرانی میں فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جسے بعد ازاں زخمی حالت میں میموریل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
مزید کاروائی لیویز تھانہ کھڈکوچہ کررہی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں ٹیوب ویل میں گر کر ایک بچہ ہلاک ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علا قے دشت کلی مدد خان بولان پر واقع ایک ٹیوب ویل میں گر نے سے عبد الماجد نامی بچہ ہلاک ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔