تربت میں فورسزپرحملہ،مستونگ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے تربت میں پاکستانی فورسز پر راکٹ حملہ ہواہے جبکہ مستونگ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افرادہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا ۔

حملہ ے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیاہے ۔

دوسری جانب مستونگ کے نواحی علاقہ کھڈکوچہ میں نامعلوم مسلح افراد کےفائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت مامدا ولد شیردل کے نام سے ہوگئی ہے۔

لاش ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

جبکہ واقعہ میں ایک خاتون کی بھی قتل کی اطلاعات ہے تاہم اس حوالے تفصیلات آنا باقی ہیں ۔

لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

مزید تحقیقات لیویز فورس کر رہی ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment