بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ پر واقع قدرتی طور پر وجود میں آنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پرنسز آف ہوپ کے تاریخی سیاحتی مقام کی حفاظت کے لئے 5 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔
کہا جارہاے کہ یہ منظوری کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دی ہے ۔
کلچر ٹورزم اور آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری پر وزیراعلیٰ کی منظوری سے بلوچستان کے اس تاریخی سیاحتی مقام کی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے گا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عوام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے اس تاریخی مقام کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے اس اہم سیاحتی مقام کے تحفظ کے لیے فنڈز کے فوری اجراءکی منظوری دی ہے۔