کوئٹہ و بولان میں فائرنگ ، وزیر کا محافظ و لیویز اہلکارسمیت 3 ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور بولان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں پاکستان کے وفاقی وزیر اسرار ترین کا محافظ اور لیویز اہلکارسمیت 3 افرادہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر نامعلوم مسلح افراد نے ویگو گاڑی پرنے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افرادہلاک جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ پشین اسٹاپ پر وفاقی وزیر اسرار ترین کے گارڈز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ہلاک ہونیوالوں کی شناخت ضیاءالدین ولد جمال شاہ سکنہ دکی، محمد یوسف ولد کرم خان سکنہ لورالائی جبکہ زخمی راہگیر کی 8 سالہ رفیع اللہ ولد سعید احمد سکنہ کچلاک سے ہوئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ متاثرہ گاڑی وفاقی وزیر اسرار ترین کے اسٹاف کے زیر استعمال تھی،ہلاک افراد میں اسرار ترین کا محافظ اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔

وزارت دفاعی پیداوار کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین اسلام آباد میں موجود ہیں، اسرار ترین کے چچا زاد بھائی کی گاڑی پر کوئٹہ میں حملہ ہوا۔

دوسری جانب بولان کے علاقے ڈھاڈر کے قریب فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

پولیس تھانہ ڈھاڈر کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں کام کرنے والا نوجوان شاہنواز ولد غلام مصطفی قوم جتوئی پر دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔

زخمی کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment