بلوچستان کے علاقے خالق آباد منگچر میں جوہان کراس بازار ایریا میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کوبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
دھرنے میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے ۔
دھرنا و مظاہرے کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔
دھرنا لاپتہ نوید بلوچ، شاہان بلوچ، کفایت بلوچ اور قزافی نچاری کے اہلخانہ کی جانب سے دی جارہی ہے ۔
دھرنا مظاہرین اہل منگچر سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے نوید، شاہان،کفایت اور قزافی کے باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کریں۔