تیونس میں کشتی ڈوبنے سے 10 تارکین وطن لاپتہ

0
130

تیونس سے تعلق رکھنے والے 10 تارکین وطن بحیرہ روم کے قریب کشتی الٹنے سے لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی ہلاکت ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ اور ’رائٹرز‘ کے مطابق ایک عدالتی اہلکار نے بتایا کہ اٹلی جانے والے کم از کم 10 تیونس تارکین وطن بحیرہ روم عبور کرتے وقت کشتی الٹنے سے لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی ہلاکت ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ تیونس کو نقل مکانی کے بحران کا سامنا ہے جس نے یورپ میں بہتر زندگی کی امید میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے غربت اور تنازعات کی وجہ سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے لبیا کی جگہ لے لی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سانحے میں 2023 کی پہلی ششماہی میں شمالی افریقی ملک کے ساحلوں سے ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 6 سے زیادہ ہوگئی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here