لبنان : پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز پھٹنے سے 14 ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکی پھٹنے کے تازہ حملوں میں 14 ہلاک، 450 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی اور خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ واکی ٹاکی دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد نو سے بڑھ کر اب 14 ہو گئی ہے جبکہ ان حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 450 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کو پیٹ اور ہاتھوں پر زخم آئے ہیں۔

لبنان میں کام کرنے والے امدادی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیمیں ملک کے جنوب اور مشرق سمیت مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment