خضدار : ایمرجنسی ڈیوٹی سے انکار پر ڈاکٹرملازمت سے برخاست

0
139

محکمہ صحت بلوچستان نے خضدار کے علا قے آڑنجی میں ایمرجنسی ڈیوٹی سے انکار پر ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹر کو ملازمت سے برخاست جبکہ مزید 3ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کاآغاز کر دیا ۔

ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علا قے آڑنجی میں گیسٹرو کی وباءپھیلانے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کو علاقے میں ریلیف کے کاموں کے لئے بھیجا گیا تھاتاہم ایمر جنسی ڈیوٹی پر جا نے سے انکار کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق آڑنجی میں ایمرجنسی ڈیوٹی سے انکار پر ایڈہاک پر تعینات ہونے والے ڈاکٹر لعل بخش کوملازمت سے برخاست جبکہ ڈاکٹر غلام سرور ، ڈاکٹر احمد علی ، ڈاکٹر عبدالوہاب کے خلاف محکمانہ کارروائی کاآغاز کر دیا گیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here