بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کیمپ میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پروسیکیوٹر کے دورے کے بعد جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کے کیمپ میں دو حریف گروپس اراکان روہنگیا سیلویشن آرمی (اے آر ایس اے) اور روہنگیا یک جہتی تنظیم (آر ایس او) کے درمیان خون ریز جھڑپوں کے تازہ واقعے میں 6 افراد مارے گئے۔

مہاجر کیمپوں میں سیکیورٹی کی ذمہ داری نبھانے والی مسلح پولیس بٹالین کے ترجمان فاروق احمد نے کہا کہ جمعے کو علی الصبح 5 افراد فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے دوران مارے گئے تمام پانچوں افراد کمانڈر سمیت اے آر ایس اے کے ارکان تھے تاہم اس کے بعد سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

فاروق احمد کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ مبینہ طو پر اے آر ایس اے کے اراکین کے ہاتھوں مہاجرین کے رہنما عباداللہ کے قتل کے بعد پیش آیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment