جھاؤ میں پاکستانی فوج پر راکٹوں سے حملہ کیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے بدھ پانچ جولائی کو جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں قابض فوج کی چوکی پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ چوکی کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزاری تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment