کوئٹہ میں 2 پولیس اہلکار اغوا، خاتون کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون میں ولی تنگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پکنک منانے والے2 پولیس اہلکاروں اغوا کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ علاقے میں مسلح افراد نے 19 افراد کو تین گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد سترہ کو رہا کردیا تاہم 2 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل غلام نبی اور ہیڈ کانسٹیبل محمد کاظم کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

اغواء و رہائی پانے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جاتا ہے تاہم مذکورہ افراد کا موقف تاحال اس حوالے سے سامنے نہیں آسکا ہے جبکہ حکام نے بھی تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے رہائشی واجد احمد کی بیوی نے گھر میں پڑی ہوئی زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی ۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment