یوکرین جنگ نے روسی بری فوج کو کمزور کردیا لیکن بحریہ وفضائیہ کو نہیں، نیٹو

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

نیٹو کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے پیر کے روز کہا ہے کہ روس کی مسلح افواج ہر چند کہ زخم خوردہ ہیں لیکن کسی بھی اعتبار سے وہ یوکرین میں شکست خوردہ نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بات ایسے میں کہی جب وہ یہ بیان کر رہے تھے کہ اگر ماسکو تصادم کو وسیع کرتا ہے،تو اس سے نمٹنے کے لئے نیٹو کے فوجی منصوبوں میں سرد جنگ کے دور کے بعد سے اب تک کی کون سی سب سے بڑی اصلاحات اور ردو بدل کیا جارہا ہے۔

نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب باؤر نے روس کے بارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ک وہ گیارہ فٹ کے نہ ہوں” لیکن وہ یقینًا دو فٹ کے بھی نہیں ہیں۔ لہذا ہمیں کبھی بھی روسیوں اور ان کی واپس پلٹ پڑنے کی صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہئیے۔”

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے نیٹو کے ہم منصب آئندہ ہفتے لتھوانیا کے دار الحکومت ولنئیس میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ، اتحاد کے منصوبہ بندی کے نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی توثیق کرنے والے ہیں۔

نیٹو بطور ایک تنظیم، یوکرین کو ہتھیار یا گولہ بارود فراہم نہیں کرتا ہے۔ اس نے جوہری ہتھیاروں سے لیس روس کے ساتھ ایک وسیع جنگ میں گھسیٹے جانے سے بچنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی وہ ، روس ، یوکرین اور بیلا روس کے نزدیک واقع اپنے رکن ملکوں کی سیکیورٹی کے لئے بہت بڑے پیمانے پر مدد فراہم کر رہا ہے۔

شمال میں ایسٹونیا سے لے کر ، بحیرہ اسود پر رومانیہ تک کوئی چالیس ہزار فوجی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ روزانہ ، اس علاقےکی فضاؤں میں تقریباً ایک سو طیارے پرواز کرتے ہیں اور بحیرہ بالٹک اور بحیرہ روم میں ستائیس بحری جنگی جہاز ہمہ وقت موجود رہتے ہیں۔ اور اس تعداد میں اضافہ بھی کیا جانے والا ہے۔

اپنےنئے منصوبوں کے تحت ، نیٹو کا ہدف یہ ہے کہ تین لاکھ فوجی تیس دن کے اندر اس کے مشرقی بازو کی طرف پہنچنےکے لئے بالکل تیار ہوں۔ ان منصوبوں کے تحت علاقے کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بالائی شمال اور اٹلانٹک کا علاقہ، ایلپس کے شمال میں ایک زون اور اور تیسرا زون جنوبی یورپ میں ہو گا۔

باؤر نے کہا کہ نیٹو کی نئی منصوبہ بندی کوئی سترہ ماہ قبل ولادی میر پوٹن کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے سے قبل کی روس کی فوجی طاقت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ نے روسی فوج کو تو بہت کمزور کردیا ہے، لیکن اس کی بحریہ اور فضائیہ کو کمزور نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment