بلوچستان کے علاقے حب اور زیارت میں فائرنگ وغیرت کے نام پرخاتون سمیت 3افراد کوہلاک کردیا گیا ہے ۔
ضلع حب میں جام کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزجام کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک شخص کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کی گیا جس کی شناخت شیر زمان ولد لعل محمدکے نام سے ہوگئی جس کی عمرتقریباً 35 ہے ۔
دوسری جانب زیارت میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی منگیتر سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔
ضلع زیارت کے تحصیل سنجاوی کے علاقے بٹے تیر میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیس سالہ نوجوان محمد ہاشم اور خاتون مسماۃ (ن) کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیااور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔